حیدرآباد۔16نومبر(اعتماد نیوز)آسمان کرکٹ کے مشہور ستارہ سچن ٹنڈولکر نے
آج آندھرا پردیش کے ضلع نیلور کے موضع کنڈرگا کا دورہ کیا۔ انہوں نے وزیر
اعظم کی جانب سے پیش کئے گئے
اسکیم کے تحت رکن راجیہ سبھا کی حیثیت سے اس
مو ضع کی ترقی کا ذمہ لیا۔ انکے اس دورہ کی وجہ سے اس موضع میں خوشی کی لہر
دوڈ گئی۔ چنانچہ انہوں نے اس علاقہ میں کئی ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔